15 جون 2013 - 19:30
مزدور یونینوں کی طرف سے کل عام ہڑتال کا اعلان

ترکی میں مزدور یونینوں نے کل عام ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اردوغان حکومت کی جانب سے عوامی احتجاج کی سرکوبی کے بعد ترکی میں مزدور یونینوں نے کہا ہے کہ کل عام ہڑتال کی جائے گي۔ ادھر ترک پولیس نے ہفتے کی رات ایک بار پھر گزی پارک میں احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا واٹر کینن نیز آنسو گيس کے گولے استعمال کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق گزی پارک کو مظاہرین سے خالی کردیا گيا ہے۔پولیس کے تشدد میں دسیوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز ترک وزیر اعظم نے خبردار کیا تھا کہ مظاہرین گزی پارک چھوڑدیں ورنہ انہیں زبردستی پارک سے باہر نکال دیا جائے گا۔ بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ ترکی میں جاری عوامی احتجاج کا شام میں اردوغان حکومت کی مداخلت پسندانہ پالیسیاں اور دہشتگردوں کی ہمہ گير حمایت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲