ابنا: ترکی کی سیاسی جماعتوں نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کی مزمت کی ہے۔ترکی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان کے اعلان کے بعد پولیس نے گزشتہ استنبول کے تقسیم اسکوائر پر دھرنا دیے ہوئے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی اور آنسو گیس کے شیل اور تیز دھار پانی برسانے کے علاوہ ربر کی گولیاں بھی چلائیں جس سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوگئی اور وہ پناہ لینے کے لیے منتشر ہو گئے۔ترکی کی سیاسی جماعتوں نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کی مزمت کی جبکہ پبلک سیکٹر یونین نے کریک ڈاوٴن کے خلاف کل پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیاہے۔واضح رہے کہ ترکی کے عوام تقریباً 2 ہفتوں سے شام میں ترک حکومت کی بےجا مداخلت اور حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے کر رہے ھیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 جون 2013 - 19:30
News ID: 430177
ترکی کی سیاسی جماعتوں نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کی مزمت کی ہے۔