13 جون 2013 - 19:30
حماس اورایران کے اختلافات کے پروپیگنڈے مسترد

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اس تحریک ميں اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات پراختلاف کے پروپیگنڈوں کو مسترد کردیا ہے۔

ابنا: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اس تحریک ميں اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات پراختلاف کے پروپیگنڈوں کومسترد کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما نے آج ایک بیان جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات پر اس تحریک میں کسی طرح کے داخلی اختلاف اور شام کی داخلی جنگ میں حماس کےجنگجؤں کی موجودگی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی رپورٹوں اور خبروں سے صرف صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
تحریک حماس نے اپنے اعلامیے میں تاکید کی کہ یہ تحریک اپنےاصولوں اور اقدار کی پابند ہے اوراس کے ہتھیاروں کےنشانے پرصرف صیہونی حکومت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲