13 جون 2013 - 19:30
امریکہ میں عوام کی جاسوسی قانونی ہو گئی

امریکی جاسوسی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر نے کہا ہے کہ جاسوسی پروگرام مکمل قانونی تقاضوں کے تحت کیاگیاہے۔

ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی جاسوسی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر نے کہا ہے کہ جاسوسی پروگرام مکمل قانونی تقاضوں کے تحت کیاگیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی ایوان ِ نمائندگان کی جوڈیشل کمیٹی کے سامنے بریفنگ کے دوران رابرٹ ملر نے بتایا کہ خفیہ جاسوسی آپریشن کی تفصیلات افشا کرنے والے کو پکڑنے کیلئے اقدامات کرلیے ہیں۔ رابرٹ ملر کا کہنا تھا کہ جاسوسی پروگرام کے ڈیٹا میں کالز کے نمبرز، وقت اوردورانیہ نوٹ کیاگیا۔ جاسوسی پروگرام کے ڈیٹامیں کالزکی گفتگونہیں ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ جاسوسی پروگرام سے حاصل میٹا ڈیٹا امریکہ کونقصان پہنچانے والوں کی شناخت کاسبب بنا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اپنی غلطیوں کو بھی قانونی رنگ دینے کی تلاش کرتا رہتا ہے۔ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو انسانی حقوق کی حمایت سے تعبیر کرتا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲