ابنا: صدرمملکت محمود احمدی نژادنے آج اپنے دورہ خوزستان کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی بھی صدارتی امیدوار کی حمایت نہیں کرے گی اور اس معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے گی۔
درایں اثناء گیارھویں دور کے صدارتی انتخابات کی مھم زور و شور سے جاری ہے اور ایک اور صدارتی امیدوار محمد رضا عارف کی جانب سے انتخاتبی دوڑ سے نکل جانے کے بعد اب 14جون کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ 6امیدواروں کے مابین ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران کے سابق اسپیکر غلام علی حداد عادل نے کل انتخابات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
.......
/169