9 جون 2013 - 19:30
روس میں 300 مبینہ دہشتگرد گرفتار

روس کےسيکورٹي حکام نے اعلان کيا ہے کہ سوچي ميں سرمائي اولمپيک سے قبل شدت پسندوں کو کچلنے کي کاروائي کے دوران تين سوافراد کو گرفتار کرليا گيا ہے۔

ابنا: يونائٹڈ پريس کے مطابق  ماسکو ميں ايک سو ستر غير ملکيوں کو گرفتار کيا گيا ہے۔ روسي صدر ولاديميرپوتين نے ہي انتہا پسندوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاري کيا ہے۔پوتين نے جمعہ کو کرملين ميں سيکورٹي کے عہديداروں   سے ملاقات ميں کہاکہ انتہا پسندوں کے خلاف جو شدت پسندي عليحدگي پسندي اور قوم پرستي کے پرچم تلے سرگرم ہيں اور معاشرے ميں تفرقہ ڈالنے کي کوشش کررہے ہيں سخت کاروائي کرنے کي ضرورت ہے۔روسي صدر نے کہا کہ بدعنواني جرائم اور سرکشي کا مقابلہ کرنے کي پاليسي ضرورت پر پڑنے پر ہميشہ جاري رہني چاہئے۔......./169