9 جون 2013 - 19:30
یمن مظاہروں میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ، ۱۰ شہید، ۳۸ زخمی

یمن میں الحوثی تنظیم کے حامیوں اور اسکیورٹی دستوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں کے دوران ۱۰ افراد شہید اور ۳۸ زخمی ہو گئے ہیں۔

 اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں الحوثی تنظیم کے حامیوں اور اسکیورٹی دستوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں کے دوران ۱۰ افراد شہید اور ۳۸ زخمی ہو گئے ہیں۔ان جھڑپوں میں حوثیوں کے ۸۷ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔یمن میں شیعہ تنظیم الحوثی کے حامیوں نے گزشتہ روز اس ملک کے قومی سلامتی ادارے کے سامنے پر امن مظاہرہ کرکے اپنے بعض سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اسی دوران یمن کے اسکیورٹی دستوں نے قومی سلامتی ادارے کے قریب جانے سے مظاہرین کو روکتے ہوئے ان پر لاٹھی چارج کر دی جس کی وجہ سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔فرانس کی نیوز ایجنسی نے ان مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد پانچ سو بتائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲