8 جون 2013 - 19:30
ترکی مظاہرے، چھ پولیس اہلکاروں کی خودکشی

ترک پولیس کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ملک میں عوامی احتجاج شروع ہونے کے بعد اب تک چھ پولیس اہلکاروں نے خود کشی کرلی ہے۔

ابنا: حریت اخبار کی رپورٹ کے مطابق فاروس سرز نے کہاکہ چھ کے چھ پولیس اہلکاروں نے عوام پر پولیس کے تشدد پر کی جانے والی شدید تنقیدوں سے پڑنے والے نفسیاتی دباو کی بناپر خود کشی کی ہے۔ واضح ترکی میں آج عوامی احتجاج کو دس دن ہورہے ہیں۔عوام وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر احتجاج کررہے ہیں۔ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہےکہ ترک پولیس نے انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور دھویں کے گرینیڈ استعمال کئے۔ ان مظاہروں میں اب تک تین افراد ہلاک اور پانچ ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔  ترکی میں عوامی احتجاج ساٹھ شہروں میں پھیل چکے ہیں لیکن ان میں ابھی تک کوئی کمی نہیں آئی ہے......../169