ابنا: نيٹو کے حکام نے اس واقعے کي تصديق کرتے ہوئے کہا کہ ايک افغان فوجي کي فائرنگ سے تين غير ملکي فوجي مارے گئے ہيں -البتہ نيٹوکے حکام نے يہ نہيں بتايا کہ يہ واقعہ افغانستان کے کس صوبے ميں پيش آيا اور مارے گئے فوجيوں کا تعلق سے کس ملک سے ہے-تاہم افغانستان کے جنوب مشرقي صوبے پکتيکا ميں مقامي افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ يہ حملہ ايک افغان فوجي نے سنيچر کو خير کوٹ کے علاقے ميں کيا اس حملے ميں کئي غير ملکي فوجي زخمي بھي ہوئے ہيں -ابھي تک يہ معلوم نہيں ہوسکا ہے کہ جس افغان فوجي نے يہ فائرنگ کي تھي اس کا کيا ہوا - صوبہ پکتيکا ميں امريکي فوجي ہي تعينات ہيں -......./169
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427832
افغانستان کے ايک فوجي اہلکار نے فائرنگ کرکے تين غير ملکي فوجيوں کو ہلاک کرديا ہے -