ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق میاں شہباز شریف نے آج کہا ہے کہ پاکستان کا صوبۂ پنجاب اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور تعاون میں توسیع کی کوشش کریں گے اور وہ ایران کے صوبوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائيں گے۔واضح رہے کہ خراسان رضوی ، فارس اور خوزستان سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض صوبوں اور پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے درمیان صنعت ، تجارت اور کاشتکاری کے شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427658

پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔