7 جون 2013 - 19:30
شام میں مزید علاقے دھشتگردوں سے پاک

شامی فوج نے مزید علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حلب اور لاذقیہ کے کئی علاقے بھی دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں اور شامی فوج نے جولان کے علاقے میں قنیطرہ گزرگاہ میں بھی دہشت گردوں کی نقل و حرکت ختم کرکے اس پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جولان کے علاقے میں قنیطرہ گزرگاہ پوری طرح سے شامی فوج کے کنٹرول میں آگئي ہے جس کے بعد اس علاقے میں غاصب صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو پوری طرح الرٹ کردیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شام میں مارچ سنہ 2011 سے مختلف ملکوں کے دہشت گرد امریکہ، صیہونی حکومت،برطانیہ، فرانس، قطر، سعودی عرب اور ترکی کی حمایت سے دہشت گردانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ان دہشت گردوں کا مقصد شام میں بشار اسد کی حکومت کو ختم کرکے غاصب صیہونی حکومت کے مقابل مزاحمت کے اس اہم محاذ کو ختم کرنا ہے لیکن وہ ابھی تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲