5 جون 2013 - 19:30
يورپ کے مختلف ملکوں ميں سيلاب سے بڑي تباہي

يورپ کے مختلف ملکوں ميں سيلاب سے بڑي تباہي ہوئي ہے۔

ابنا: اطلاعات ہيں کہ يورپ کے کئي ملکوں ميں آئے سيلاب ميں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہيں جبکہ کئي شہروں ميں بجلي منقطع ہےـ جرمني کے شہر بساؤ ميں حالات سب سے زيادہ خراب ہيں، جہاں بيشتر عمارتيں پاني ميں ڈوبي ہوئي ہيں اور لوگ پاني ميں گھر ے ہوئے ہيں۔جمہوريہ چيک کے دار الحکومت پراگ ميں بھي سيلاب کا پاني داخل ہونے سے سڑکيں جھيل کا منظر پيش کر رہي ہيں ـ سيکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچايا گيا ہے۔آسٹريا اور سوئزرلينڈ ميں بھي سيلاب ميں بہت سے لوگ بہہ گئے ہيں جن کي اب تک کوئي خبر نہيں ہے، بہت سے افراد لاپتہ بتائے جاتے ہيں۔

.......

/169