4 جون 2013 - 19:30
برطانوی وزیر اعظم کی بیوی کا اظہار ہمدردی+تصاویر

سامنتھا کیمرون (Samantha Cameron) کا کہنا ہے: جو رودادیں میں نے شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بچوں اور ان کی ماوں سے سنیں وہ ایسی غم بھری داستانیں تھیں جو آج تک میں نے نہیں سنی تھیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک طرف مغرب نواز عرب اور صہیونی لابی شام میں سرگرم دھشتگردوں کو پیسہ اور اسلحہ فراہم کر کے بحران شام کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف برطانیہ کے وزیر اعظم کی بیوی شام کے بے گناہ پناہ گزینوں کے بچوں کی حالت زار کو دیکھ کر دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہیں۔ڈیویڈ کیمرون کی بیوی سامنتھا کیمرون (Samantha Cameron) جو لبنان کے سفر پر شامی پناہ گزینوں کا نزدیک سے جائزہ لینے گئی ہوئی تھیں کا کہنا ہے: جو رودادیں میں نے شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بچوں اور ان کی ماوں سے سنیں وہ ایسی غم بھری داستانیں تھیں جو آج تک میں نے نہیں سنی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہر آئے دن بچوں اور بوڑھوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور بے گناہ بچے اپنی زندگیوں سے محروم ہو رہے ہیں۔سامنتھا کیمروں کا یہ پہلا بیرون ملک سفر ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے بغیر گئی ہیں۔ انہوں نے لبنان کے سفر میں پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا ہے۔

واضح ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم کی بیوی کی ہمدردی بجا ہے اور پناہ گزیں بچوں کی حالت زار کو دیکھ کر ہر صاحب دل انسان بے حد متاثر ہوتا ہے لیکن مغربی عہدہ داروں سے یہ پوچھنا بھی بجا ہے کہ کیا آپ شامی دھشتگردوں کو پیسے اور اسلحے کی سپلائی بند کر کے ان بچوں کو ان کے گھروں اور آشیانوں کی طرف واپس نہیں لوٹا سکتے؟

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲