ابنا: گذشتہ برسوں کی مانند آج کے اس عظیم الشان اجتماع میں دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے آپ کے عقیدتمندوں اور سیاسی شخصیات صحافیوں اور مذہبی اسکالرز نیز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔تہران میں متعین غیر ملکی سفرا، سیاسی اور فوجی اتاشی، تہران میں متعین عالمی اداروں کے نمایندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلی سول اور فوجی حکام بھی آج کی اس تقریب میں موجود تھے۔اسٹیج پرنمایاں شخصیات میں بانی انقلاب اسلامی کے پوتے حجتہ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد موجود تھے۔اسٹیج پر بانی انقلاب اسلامی کا تاریخی جملہ امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ایک بڑے بینر پر نمایاں تھا۔ جس وقت رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ خطاب کے لئے اسٹیج پر تشریف لائے حاضرین کی جانب سے استقبالیہ نعرے گونج اٹھے۔بانی انقلاب اسلامی کی چوبیسویں برسی کےموقع پر ہونےوالےپروگراموں کوکوریج دینے کےلئے دنیا کےمختلف ملکوں کے۸۰ صحافی اور نامہ نگار بھی تہران آئے ہوئے ہیں۔تہران پہنچنے والے صحافیوں میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، کویت، ترکی، جاپان، روس، جرمنی، عراق، متحدہ عرب امارات، قطر، فلسطین، افغانستان اورلبنان کےصحافی بھی ہیں۔ تاہم مغربی میڈیا اور اس سے وابستہ ذرائع ابلاغ تہران میں اپنے نمائندوں کی موجودگی کے باوجود اس عظیم الشان اجتماع کی خبریں یا تو سنسر کردیتے ہیں یا نہایت معمولی ظاهر کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حقائق اور عوامی مزاج کو سمجھںے والے اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اس قسم کے اجتماعات میں عوام کی بھرپور اور مثالی شرکت عالمی سامراجی کے ساتھ میل نہیں کھاتی اور یہ اجتماعات کسی ریفرنڈم کا عکاس ہوتے ہیں لہذاعالمی میڈیا سے اس قسم کی خبروں کو حذف کردیا جاتا ہے۔بانی انقلاب اسلامی چوبیسویں برسی کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں آپ کی زندگی مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے معین کرده اصولوں کو ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسی کے لئے رہنما اور تعین کنندہ قرارد یا۔رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابات کے سلسلے میں امام خمینی رحمت اللہ کی تاکیدات کی طرف بھی اشارہ کیا اور 24 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نامزد امیدواروں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ امام کے ان رہنما اصولوں کو اپنے پیش نظر رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جون 2013 - 19:30
News ID: 426204
آج یہاں دارالحکومت تہران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی چوبیسویں برسی کے موقع پر فقید المثال سالانه اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں آپ کے لاکھوں چاہنے والوں نے شرکت کی۔