اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی نیشنل فرنٹ تنظیم کے ہیڈکواٹر نے شیخ یوسف قرضاوی کی حزب اللہ اور تشیع کے خلاف دئے گئے خطبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا چیلہ قرار دیا۔اس تنظیم نے گزشتہ روز۔اتوار۔ اپنے بیان میں کہا: ’’قرضاوی مسلمانوں کو شام میں جنگ و جدال کی دعوت دے رہا ہے اور اس کی باتیں صہیونی مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں مددگار ثابت ہوں گی‘‘۔نیشنل فرنٹ نے قرضاوی کو ’’صہیونی مفتی‘‘ کا لقب دیتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ انہیں تختہ دار پر لٹکایا جائے اور دینی علماء سے تاکید کہ ان کے واقعی چہرے سے پردہ بردای کی جائے اور لوگوں کو آگاہ کیا جائے کہ وہ استعماری طاقتوں کے مقاصد کو پیش نظر رکھ کر اس طرح کے خطبے دیتے ہیں اور عالم اسلام کے اندر فتنہ انگیزی کرتے ہیں۔ادھر ’’ تنظیم برائے آزادی فلسطین ‘‘ کے سربراہ نے بھی قرضاوی کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ اور فیس بک پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا: شام میں بہنے والے خون کا ذمہ دار قرضاوی ہے۔فلسطین کی اس تنظیم نے اپنے بیان میں مزید تاکید کی کہ قرضاوی صہیونی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایسی حرکات انجام دے رہا ہے۔ لہذا قانون کو چاہیے کہ اسے تختہ دار پر لٹکا دے۔بحرین کے سابقہ وزیر صنعت ڈاکٹر ’’مجید علوی‘‘ نے قرضاوی کے بیانات کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی کہ قرضاوی سٹھیا چکا ہے اور امیر قطر کو چاہیے کہ اب اسے ریٹائر کر دے۔مصر ٹی وی ’’ ایم بی سی‘‘ پر نشر ہونے والے پروگرام’’ مفید جملہ‘‘ میں قرضاوی سے کہا گیا ہے کہ اپنی فکر کو خاص کر شام کے سلسلے میں فوری طور پر بدل دے۔دوسری طرف سوشل نٹ ورک ٹویٹر پر لوگوں نے ’’ قرضاوی میرا نمائندہ نہیں ہے‘‘ کے عنوان سے ایک پیج تیار کیا ہے اور اس میں متعدد افراد نے قرضاوی کے ناجائز الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں لعنت ملامت کی ہے۔ انصاف پسند افراد نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ہم ہر گز ایسی جنگ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیتے جو شیعہ سنی تمام مسلمانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔ ہم قرضاوی کے اس فتوے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وہابیوں کے باپ یوسف قرضاوی نے قطر میں گزشتہ نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران حزب اللہ کو شیطان کا نام دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران اور اہل تشیع کو ناسزا الفاظ سے یاد کیا اور ایران پر الزام عائد کیا کہ ایران اہلسنت کو نگلنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جون 2013 - 19:30
News ID: 426033
مصر کی نیشنل فرنٹ تنظیم نے قرضاوی کے حزب اللہ اور تشیع کے خلاف دئے گئے خطبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں صہیونی مفتی قرار دیا اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ انہیں تختہ دار پر لٹکایا جائے۔