ابنا: جليج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا اجلاس سعودي عرب کے شہر جدہ ميں ہورہا ہے جس ميں شام کي صورتحال کے علاوہ يمن کي حمايت کے بارے ميں غور و خوص کيا جارہا ہے-بحرين کي شاہي حکومت کے وزير خارجہ شيخ خالد بن حمد بن محمد آل خليفہ اس اجلاس کي صدارت کر رہے ہيں-اس اجلاس ميں خليج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درميان اسٹريٹيجک تعاون بڑھانے اور علاقائي و عالمي معاملات پر مشترکہ موقف کي تياري کا بھي جائزہ ليا جارہا ہے- خليج فارس تعاون کونسل کے سکريٹري عبدالطيف بن راشد الزياني نے کہا ہے کہ شام کي صورتحال اجلاس کا سب سے اہم موضوع ہے اور اس بارے ميں مختلف رپورٹوں کا جائزہ لينے کے بعد مشترکہ لائحہ عمل تيار کرنے کي کوشش کي جائے گي-
.......
/169