31 مئی 2013 - 19:30
قائم علی شاہ وزیر اعلٰی سندھ منتخب

پشاور – سید قائم علی شاہ ایک بار پھر سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں انہوں نے 86 ووٹ حاصل کئے ان کے مقابلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے سید سردار احمد کو 48ووٹ اور فنگشنل لیگ کے امتیاز شیخ کو 18ووٹ ملے ہیں سید قائم علی شاہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے وہ 2008-1988اور اب 2013ء کے عام انتخابات کے بعد بھی وہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ہیں۔

 ابنا: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور امتیاز شاہد ڈپٹی اسپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی قائد ایوان کا انتخاب کل کرے گی۔جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے اسپیکر کرامت اللہ نے نو منتخب اسپیکر اسد قیصر سے حلف لیا۔اسپیکر منتخب ہونے کے بعد اسد قیصر نے تمام ارکان کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا جس میں تحریک انصاف کے امتیاز شاہد کو منتخب کیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کل قائد ایوان کا انتخاب کرے گی جسکے لیے تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب پرویز خٹک نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے منصب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کا پہلا اجلاس منتقد ہوا تھا جس کے دوران 124 میں سے 123 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا تھا۔انتخاب سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیاتھا کے پی کے اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شاہ باچا نے کہا تھاکہ ان کے منتخب ارکان پی ٹی آئی کے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کے امیدواروں کوک ووٹ دے گی جبکہ پی پی پی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت کے نو منتخب ارکان پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اعتماد کا ووٹ دیں گے یہ فیصلہ ان کی پارٹی کے ارکان نے متفقہ طور پرکیا نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی میں نئی روایات کوپروان چڑھائیں گے جبکہ ان کی جماعت اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن کا مثبت کردار ادا کرے گی واضح رہے کہ کے پی کے اسمبلی میں پی پی پی کے ارکان کی تعداد چار ہے ۔قانونی پیچیدگیوں اور ایوان میں مشاورت کے بعد سابق سپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے نئے سپیکر کے حلف لینے سے قبل ہی بطور سندھ اسمبلی کے رکن کے حلف اٹھایا نثار کھوڑو سے چیئر مین آف پینل سکندر منڈھیرو نے حلف لیا ایوان میں مشاورت کے بعد فیصلہ کای گیا کہ نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سابق سپیکر اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے اور نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے اپنا ووٹ آخر میں استعمال کریں گے تمام ارکان کے ووٹ کے استعمال کے بعد نثار احمد کھوڑو نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایاسابق سپیکر کے دوبارہ منتخب ہونے کے اس مرتبہ نئی قانونی پیچیدگیاں سامنے آئیں کے سابق سپیکر جو دوبارہ منتخب ہوا ہے اس سے حلف کون لے گا دوبارہ منتخب ہونے والوں میں سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،سپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان شامل ہیں سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے حلف کا معاملہ یکم جون کو حل کیاجائے گا جبکہ سپیکر سندھ اسمبلی کے معاملہ پر مختلف ارکان نے اظہار خیال کیا جن میں سید وائم علی شاہ ، آغا سراج درانی ، شہلا رضا ، نادر مگی ، شرجیل انعام میمن ، عرفان اللہ مروت اور دیگر شامل تھیارکان نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا کچھ ارکان کا خیال تھا کہ نثار کھوڑو فوری طور پر اپنی رکنیت کا حلف لے لیں جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ نئے سپیکر کیلئے ووٹنگ کے اختتام پر اپنی رکنیت کا حلف لیں اور بعد میں نئے سپیکر سے ان کے عہدے کا حلف بھی لے لیں جبکہ نثار کھوڑو نے چیئرمین آف پینل کا اعلان کیا اور ان میں سے سکندر منڈھیرو نے نثار کھوڑو سے سندھی میں رکنیت کا حلف لیا جس کے بعد نثار کھوڑو نے رول آف چیئرمین پر دستخط بھی کئے.
.....
/169