31 مئی 2013 - 19:30
پشاور میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جانبحق

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کا ایک رکن جاں بحق ہوگيا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پولیس حکام نے آج کہا ہے کہ پاکستان کے شمال مغرب میں واقع پشاور شہر ایک بم دھماکے میں امن کمیٹی کا ایک سینئر رکن  ندیم خآن جاں بحق ہوگياہے۔ پاکستان کے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گيا۔  ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت اس طرح کے اقدامات کا ذمےدار ہمیشہ طالبان کو قرار دیتی ہے۔واضح رہے کہ پچیس مئی کو بھی سوات کے مینگھورا علاقے میں ایک بم دھماکے میں پاکستان کی قبائلی امن کمیٹی کے ایک سنیئر رکن شیر علی کا بیٹا جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲