26 مئی 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں ایران مخالف نئی پابندیوں کی منظوری سے ثابت ہوگيا ہے کہ مسائل کے حل کے لۓ ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر مبنی امریکی حکام کا دعوی سفید جھوٹ ہے۔

ابنا: حسین نقوی حسینی نے امریکی سینیٹ میں ایران مخالف نئی پابندیوں کی منظوری کے بارے میں کہا کہ امریکہ متنازعہ مسائل کے حل کے لۓ ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کا جو دعوی کرتا ہے اس کا مقصد عالمی برادری کو فریب دینا ہے۔حسین نقوی حسینی نے مزید کہا کہ اگر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے اپنی رپورٹ میں اعتراف بھی کر لے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پر امن ہیں تب بھی امریکہ ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیاں جاری رکھے گا۔ اسلامی جمہوریہ  ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ شروع سے ہی واضح تھا کہ امریکہ ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں نہیں ہے بلکہ وہ اپنے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے حصول کے درپے ہے۔

.......

/169