23 مئی 2013 - 19:30
واشنگٹن میں پل گرنے سے گاڑیاں دریا پر تیرنے لگیں

امریکی ریاست واشنگٹن میں دریاپر بناپل گرنے سے کئی گاڑیاں مسافروں سمیت پانی میں جا گریں۔

ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست واشنگٹن میں دریا پر بناپل گرنے سے کئی گاڑیاں مسافروں سمیت پانی میں جا گریں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور 3 افراد کو ریسکیو کرلیا گیاہے ، حکام کے مطابق واشنگٹن میں دریائےسکیگت پر دیہی علاقے میں بنایا گیا پل اس وقت گراجب اس پر بڑی تعداد میں مسافر گاڑیاں موجود تھیں جو مسافروں سمیت پانی میں جاگریں۔حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اورکشتیوں کی مدد سے لوگوں کو پانی سے نکالا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲