23 مئی 2013 - 19:30
پشاور دھماکے میں ۳ افراد ہلاک

پاکستان کے شہرپشاور کے علاقے پچگی روڈ پر واقع مدرسے میں خودکش حملہ میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا:  پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے شہرپشاور کے علاقے پچگی روڈ پر واقع مدرسے میں خودکش حملہ میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی میں چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، پچگی روڈ پر دھماکہ مدرسہ جامعہ العلوم کے دروازے پر ہوا ،دھماکے میں مدرسے سے باہر آتی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،نشانہ بنائی گئی گاڑی کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچادیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے نماز ہوچکی تھی اور تمام نمازی جاچکے تھے ۔دھماکے میں افغان عالم دین حیات اللہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، واقع میں ان کے ڈرائیور اور محافظ بھی ہلاک  ہوگئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق طالبان کو پاکستان کے سلفی وہابی مدرسوں میں تربیت دی جاتی ہے اور پاکستان کے ایک وہابی عالم دین نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کے ان کے مدرسوں کے تعلیم یافتہ 95 فیصد طالبان اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲