23 مئی 2013 - 19:30
پاکستان میں معتدد بم دھماکے

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگيا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر آج ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ایک شخص اپنی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اس کی دکان کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال  لے جایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ادھر کراچی میں ہونے والے دستی بم کے ایک حملے میں تین بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن  کے شاہ فیصل محلے میں نامعلوم افراد نے ایک نجی اسکول کے کلاس روم کی کھڑکی سے دستی بم پھینکاجس کے دھماکے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے بائی پاس بھوسہ منڈی کے قر یب کل ہونے والے دھماکے کے الزام میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں تیرہ افراد جانبحق جب کہ سترہ زخمی ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲