22 مئی 2013 - 19:30
ایرانی فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشقوں ’’بیت المقدس پچیس‘‘ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

ابنا:  ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس پچیس فوجی مشقوں کے ترجمان جنرل حسین شکوہی نے کہا ہے کہ ان مشقوں کا دوسرا مرحلہ آج صبح شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کل خرمشہرکی آزادی کے دن کی مناسبت سے بیت المقدس پچيس مشقوں کا آخری مرحلہ انجام پائے گا اور اس مرحلے میں توپخانوں کی سنگين گولہ باری، ہیلی بورن کاروائياں، الکٹرانیک وارفیر،اینٹی الکٹرانیک وار جیسی مشقیں کی جائيں گي۔ اس رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں مختلف طرح کے میزائل اور بکتر بند فوجی گاڑیاں کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔ ان مشقوں کے دوران آج بری فوج کے سربراہ کی موجودگي میں میزائیل حملوں کے لئے تین قسم کی سیمولیٹروں کی رونمائي کی گئي اور انہیں استعمال میں لایا گيا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲