22 مئی 2013 - 19:30
رجب، خدا کی عبادت اور بندگی کا مہینہ ہے

ایران کے شہر مینودشت کے امام جمعہ نے کہا رجب خدا کی بندگی، عبادت اور رازونیاز کا مہینہ ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید حسین حسینی نے شہر مینودشت میں آزاد اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا رجب خدا کی بندگی، عبادت اور رازونیاز کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں اس مہینے سے بھی پورا استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ماہ رجب کی فضیلت اور اعمال دینی کتب میں درج ہیں کہ جن کو انجام دے کر انسان سعادت و خوشبختی حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا اس مہینے میں گناہوں سے دوری اختیار کرکے ہمیں اپنے کردار پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

.....

/169