ابنا: وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے امریکی ریاست اوکلاہما میں طوفان کے نتیجے میں متعدد امریکی شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکی عوام کو ان ہلاکتوں کی تعزیت پیش کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے پیغام میں طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔
واضح رہےکہ امریکی ریاست اوکلاہما میں آنے والے طوفان میں اکانوے افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں بیس بچے شامل ہیں۔اس طوفان میں ساٹھ بچوں سمیت کم سے کم دو سو چالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس طوفان کی رفتار تین سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس کے نتیجے میں کئي عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئيں اور سیکڑوں گاڑیاں تباہ ہو گئيں۔ طوفانی بگولے کی چوڑائی تقریبا ایک میل تھی۔ اس طوفان کے راستے میں کئی اسکول اور اسپتال بھی آئے جنہیں شدید نقصان پہنچا۔
.....
/169