ابنا: شامی افواج نے تکفیری گروہ جبہۃ النصرہ جو کہ عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی مقامی شاخ مانی جاتی ہے کے سرغنہ کو صوبہ حمص کے شہر القصیر میں ایک معرکہ دوران ہلاک کر دیا ہے۔
واضح ہو کہ ابو الولید کے نام سے مشہور جبہۃ النصرہ کے سرغنہ کی شامی افواج کے ہاتھوں ہلاکت کی توثیق ہو چکی ہے ۔دمشق میں فارس نیوز کے نامہ نگار نے اس سلسلہ میں مزید بتایا کہ القاعدہ کے مقامی سرغنہ کی ہلاک کی خبر ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب باخبر ذرائع کے مطابق عنقریب القصیر پر شامی افواج کا مکمل قبضہ اور مسلح دہشت گردوں صفایا ہونے والا ہے۔ خبروں کے مطابق کچھ ہی دیر میں شامی افواج القصیر کے پرامن شہر ہونے کا اعلان کرنے والی ہیں۔
القصیر علاقہ کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ دمشق میں ایک برطانوی سفارتکار کے اعتراف کے مطابق بحران شام کے پہلے سال ملک کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں خیمہ زن باغیوں کے لئے بھیجے جانے والے ساٹھ فیصد ہتھیار اسی علاقہ اور اِس کے آس پاس کے دیہاتوں سے گذر تے رہے ہیں۔
امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مطابق ایران اور لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ میں رابطہ قائم رکھنے کے لحاظ سے القصیر پورے مشرق وسطیٰ کا سب سے اہم علاقہ ہے۔
.......
/169