ابنا: فاکس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے افسر سیرین لبریشن آرمی کے افراد کے شانہ بشانہ شام کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد گروہ کا صیہونی حکومت کے ساتھ رابطہ ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت کی فوج نے شام کے ایک علاقے پر حملہ کیا ہے۔ رشیا ٹوڈے نے خبر دی ہے کہ اسرئیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شامی کی سرزمین پر حملہ کر کے شامی فوج کے ایک اڈے کو تباہ کر دیا ہے۔ جبکہ شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں چار فلسطینی مہاجرین مارے گئے ہیں۔ یہ فلسطینی دمشق کے قریب جرمانا اور یرموک مہاجر کیمپوں کے رہائشی تھے۔ایک فلسطینی مہاجر نے دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں کہا ہے کہ مسلح دہشت گرد صرف شام کی حکومت کے مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ صیہونیوں اور امریکیوں کے منصوبے پر عمل درآمد کر رہے ہیں اور وہ شام کو تباہ کر دینا چاہتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421509
صیہونی حکومت کے فوجی افسر شام میں دہشت گردوں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔