20 مئی 2013 - 19:30

لبنانی ٹی وی چینل المیادین نے شام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی افواج نے انتہائی اہمیت کے حامل شہر القصیر میں ایک کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسرائیلی جنگی ٹرک بر آمد کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے فوجی یونیفارم، وائر ٹیپنگ اور سگنل جام کرنے والے آلات برآمد ہوئے ہیں۔
شامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے القصیر میں کاروائی کرتے ہوئے شہر کو مغربی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے خالی کروا لیا ہے اور اس کاروائی میں دہشت گردوں کے دو اہم کمانڈرز کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
لبنانی سرحد سے ملحقہ شہر القصیر میں ابھی بھی جھڑپیں جاری ہیں جبکہ دہشت گرد بڑی تعداد میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

.....

/169