ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد رضا رحیمی نے کل پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں ان کو پاکستان میں حالیہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی ترقی و پیشرفت کا خواہاں ہے اور تہران پاکستان کی بجلی اور گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لۓ تیار ہے۔
محمد رضا رحیمی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان کے مسئلے کے حل کے لۓ ایران اور پاکستان یک مشاورت اور تعاون میں اضافے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ماضی کی طرح خطے ، دنیا اور عالم اسلام کے مسائل کے بارے میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون میں تقویت پیدا ہوگی۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں نواز شریف نے بھی کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کی سطح بڑھانے کی آمادگي رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲