ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ۔ عباس عراقچی نے کہا کہ بحرین کا مسئلہ صرف گفتگو سے حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈرانا دھمکانا کسی اصول و منطق سے ساز گار نہيں ہے بلکہ اخلاق و دین و انسانی اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے بحرینی حکومت کی اپیل کے جواب میں ایک بار پھر اعلان کیا کہ ایران بحرین کے مسئلے کو منصفانہ طور پر حل کرنے کے لئے بھر پور مدد کرنے کو تیار ہے۔
واضح رہے دنیا کے مذہبی حلقے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملوں کی مذمت کررہے ہیں۔ ادھر بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی کے سییئر رکن نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اقتدار پر اپنا تسلط باقی رکھنے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کے درپئے ہے۔ جمیل کاظم نے کہا کہ دفتری اور مالی بدعنوانیاں، اقتدار پر مکمل قبضہ رکھنے کی کوششیں اور بیت المال کی لوٹ کھسوٹ نیز ملک میں بدامنی پھیلانا آل خلیفہ کی خصوصیتیں ہیں۔ انہوں کہا کہ بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرنا اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نےکہا کہ آل خلیفہ کے ذرائع ابلاغ دس برسوں سے زائد عرصے سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف پراپگينڈا کررہے ہیں۔ ادھر بحرین کے انقلابی عوام نے آیت اللہ شیح عیسی قاسم کی حمایت میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ بحرین کے ایک بزرگ عالم دین شیخ عبداللہ غریفی نے کہا ہےکہ آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں احتجاج کرنا ہربحرینی کا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔ ادھر علماء شیعہ افغانستان نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے کارندوں کےحملے کی مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲