18 مئی 2013 - 19:30
امریکہ کو تسلط پسندی کی عادت ترک کرنا ہوگي

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کو تسلط پسندی کی اپنی عادت ترک کرنا ہوگي۔

ابنا: سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید حسن فیروز آبادی نے آج کہا ہےکہ امریکی حکام کو کشور کشائی اور تسلط پسندی کی اپنی عادت کو ترک کر کے معنویت میں مضمر اپنے عوام کی سلامتی ، آرام اور آسائش کے بارے میں سوچنا چاہۓ۔ سید حسن فیروز آبادی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت اپنے ملک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کی توانائي نہیں رکھتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ معنویت اور مذہبی پشت پناہی کے فقدان کی وجہ سے امریکی سماج زوال کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ سید حسن فیروز آبادی نے امریکی فوج میں جنسی تشدد کی روک تھام کے سلسلے میں امریکی فوجی کی ناکامی پر مبنی  امریکی صدر باراک اوباما اور دوسرے امریکی حکام کے اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اور فوجی افسروں کی حد سے زیادہ عدم توجہی کی وجہ سے امریکی فوج میں جنسی تشدد ایک ناقابل انکار حقیقت بن چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲