17 مئی 2013 - 19:30
مذاکرات کي کاميابي کا اعلان

اسلامي جمہوريہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سعيد جليلي نے کہا ہے کہ ايران کے عوام کے قدم اپني و پيشرفت کے راستے ميں نہيں رکيں گے -

ابنا: سعيدجليلي نے ترکي کے شہر استنبول ميں ايک پريس کانفرنس ميں ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے مذاکرات کي ميزباني کرنے پر ترک حکام کا شکريہ ادا کرتے ہوئے ايٹمي معاملے پر مذاکرات کرنےوالے فريق مقابل کو سفارش کي کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائيں کيونکہ ايران کے عوام اپنے قانوني حقوق کي بنياد پر ترقي و پيشرفت کے راستے پر اپنے قدم نہيں روکيں گے -
ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سعيد جليلي نے يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي انچارج کيتھرين ايشٹن کے ساتھ استنبول ميں ہوئے اپنے مذاکرات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ طے پايا ہے کہ نئے نظريات کے ساتھ مزيد تعاون کيا جائے گا اور مذاکرات کا يہ سلسلہ جاري رکھا جائے گا -
سعيد جليلي نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران پانچ جمع ايک گروپ کے نمائندوں کےساتھ وہ جس وقت بھي چاہيں گے بات چيت کے لئےتيار ہے -
ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري نے اس اميد کا اظہار کيا کہ پانچ جمع ايک گروپ کے ممالک آلماتي دو اجلاس ميں ايران کي طرف سے پيش کي گئي تجاويز کا مثبت جواب ديں گے اور وقت ضا‏ئع نہيں کريں گے -
ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري نے اسي طرح اسلامي بيداري کو عالم اسلام کے لئے ايک نئي توانائي سے تعبير کيا اور کہا کہ يہ توانائي بين الاقوامي ميدان ميں ايک موثر بلاک کے قيام کا بہترين موقع فراہم کرے گي -
واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سعيد جليلي اور يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين ايشٹن نے بدھ کي رات استنبول ميں چار گھنٹے طويل مذاکرات انجام دئے دونوں نے ہي ان مذاکرات کو مثبت اور مفيد قرارديا ہے.

.....

/169