ابنا: ٹکسٹائل انڈسٹري سے وابستہ ہندوستاني صنعتکاروں کا ايک سو چاليس رکني وفد آج تہران پہنچ رہا ہے جو تہران ميں ہندوستاني ٹيکسٹائل کي خصوصي نمائش ميں شرکت کرے گا-
ہندوستان کي سيکريٹري تجارت زہرہ چٹرجي اس وفد کي قيادت کر رہي ہيں-
ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي بعد تہران ميں پہلي بار ہونے والي ہندوستاني ٹيکسٹائل کي يہ نمائش انيس مئي سے شروع ہوگي اور اکيس مئي تک جاري رہے گي-
اس نمائش ميں ساٹھ ہندوستاني کمپنياں مختلف ٹيکسٹائل مصنوعات نمائش کے لئے پيش کريں گي-
ہندوستان نے اسلامي جمہوريہ ايران سے درخواست کي ہے کہ ٹيکسٹائل کے شعبے ميں اسے ترجيحي ٹيرف کا درجہ ديا جائے-
ايران نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کي جانب سے ايراني اشيا کو ترجيحي ٹيرف ديئے جانے کے بعد ايسا کرنے کے لئے تيار ہے-
واضح رہے کہ ايران اور ہندوستان نے گزشتہ سال سترہ ارب ڈالر کا تجارتي لين دين کيا ہے اور دونوں ممالک آئندہ چار سال کے دوران باہمي تجارت کا حجم پچيس ارب ڈالر تک لے جانے کي کوشش کر رہے ہيں-
.......
/169