ابنا: فلسطين اليوم کے مطابق انتہا پسند صہيونيوں نے بدھ کو يوم النکبہ يعني سرزمين فلسطين پر صہيوني غاصبوں کے قبضے کي برسي کے موقع پر باب المغاربہ کي جانب سے مسجد الاقصي پر حملہ کيا -مسجد الاقصي پر صہيونيوں کا يہ حملہ ايک ايسے وقت ہوا ہے جب فلسطيني بدھ کو سرزمين فلسطين پر غاصبانہ قبضے کي برسي کي مناسبت يوم النکبہ منارہے ہيں-صہيونيوں نے اپنے بيان ميں سبھي صہيوني غاصبوں سے کہاہے کہ وہ جمعرات کو يہوديوں کي عيد نزول توارت کي تقريبات ميں مسجد الاقصي ميں جمع ہوں –اس درميان حماس کے سياسي دفتر کے رکن عزت الرشق نے مسجد الاقصي ميں صہيونيوں کے اجتماع کي کال کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہيونيوں کا يہ اقدام مسجد الاقصي اور ديگر اسلامي مقدسات پر قبضہ کرنے کے تعلق سے صہيوني منصوبے کا حصہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419638
اسلامي مقدسات کے خلاف اپنے جارحانہ اقدامات کو جاري رکھتے ہوئے انتہا پسند صہيونيوں نے ايک بار پھر مسجد الاقصي پر حملہ کيا ہے -