13 مئی 2013 - 19:30
مسلم لیگ کی کامیابی کی توثیق

پاکستان میں ووٹوں کی گنتی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی کی توثیق کردی ہے۔

ابنا: پاکستان میں ووٹوں کی گنتی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی کی توثیق کردی ہے۔
پاکستان الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ نواز کو ایک سو تئيس سیٹیں ملی ہیں جب کہ پچیس آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئےہیں۔ پیپلز پارٹی کو چھتیس اور عمران خان کی تحریک انصاف کو چھبیس سیٹیں ملی ہیں۔ ایم کیو ایم کو اٹھارہ، جمعیت علماء اسلام ف کو دس اور مسلم لیگ قا‏ئد اعظم کو دو، مسلم لیگ فنکشنل کو چار اور جماعت اسلامی کو تین، عوامی نیشنل پارٹی کو دو اور پختونخوا عوامی پارٹی کو بھی دو سیٹیں ملی ہیں۔ واضح رہے پاکستان میں گيارہ مئي کو ووٹنگ ہوئي تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲