ابنا: امريکا ميں فائرنگ کے تازہ ترين واقعے ميں مسلح افراد نے رياست لوئيزيانا کے شہر نيو اور لئين ميں مدر ڈے کي مناسبت سے نکالي گئي ريلي کے شرکا پر فائرنگ کرکے کم ازکم انيس افراد کو زخمي کرديا ہے - امريکا ميں مدر ڈے ہر سال مئي کے دوسرے اتوار کومنايا جاتا ہے –پوليس کے مطابق فائرنگ کرکے تين افراد موقع واردات سے فرار کرگئے پوليس کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آوروں کو تلاش کررہي ہے اور اس کے لئےاس نے گھر گھر تلاشي کا کام بھي شروع کرديا ہے - نيو اورلئين شہرکے پوليس سربراہ نے کہا ہے کہ ابھي تک فائرنگ کے محرکات اور اسباب کا پتہ نہيں چل سکا ہے- پوليس کا کہنا ہے کہ اس حملے ميں کوئي ہلاک نہيں ہوا ہے ليکن زخميوں ميں تين کي حالت تشويشناک ہے – ايک دوسرے واقعے ميں جو رياست انڈيانا ميں پيش آيا چار لاشيں پڑي پائي گئي ہيں جن کے جسموں پر گوليوں کے نشان ہيں يہ چارو لاشيں ايک گھر سے ملي ہيں - ادھر رياست نيو جرسي کے شہر ٹرنٹون ميں پوليس نے تين روزتک اپني تلاشي مہم کے بعد ايک شخص کو دبوچ ليا ہے جس نے اپني بيوي اور بيٹے کو يرغمال بنا کر ہلاک کرديا تھا پوليس نے اس شخص کے قبضے سے اس کے تين بچوں کو رہا کراليا ہے - اتوار کو بھي رياست کيلفورنيا کے نائب پوليس سربراہ نے خبردي ہے کہ ايک بارہ سالہ بچے کو اپني آٹھ سالہ بہن کا قتل کرنے کے جرم ميں گرفتار کرليا گيا ہے –قتل کا يہ واقعہ اپريل ميں پيش آيا تھا اور پوري رياست ميں يہ خبر عام تھي - واضح رہے کہ اس بارہ سالہ امريکي بچے نے گذشتہ اپريل کي ستائيس تاريخ کو اپني آٹھ سالہ بہن کو قتل کرديا تھا- پوليس کا کہنا ہے کہ قتل کا يہ واقعہ اسوقت پيش آيا جب يہ دونوں گھر ميں اکيلے تھے - امريکا ميں ہتھيار لے کر چلنا اتنا رواج پاچکا ہے کہ روزانہ بڑي تعداد ميں لوگ فائرنگ کا نشانہ بنتے ہيں - اس سلسلے کا ايک ہولناک واقعہ گذشتہ برس دسمبر ميں پيش آيا تھا جب ايک بيس سالہ امريکي نوجوان نے نيوٹاون شہر کے سنڈي ہوک اسکول ميں داخل ہو کر چھوٹے چھوٹے اسکولي بچوں کو گولي مار کرہلاک کرديا تھا-اس واقعے ميں چھے سے سات سال کي عمرکے بيس بچے ہلاک ہوگئےتھے جبکہ سات بڑے افراد بھي مارے گئےتھے .
.....
/169