12 مئی 2013 - 19:30
سعودی عرب کے علاقے ام الحمام میں شیعہ مسجد کا افتتاح

سعودی عرب کے شہر قطیف کے نزدیک واقع ام الحمام نامی قصبے میں شیعہ مسجد کا افتتاح ہوا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے شیعوں پر تمام تر سختیوں کے باوجود دیہی آبادی الحمام میں شیعہ مسلمان العھد نامی مسجد کا افتتاح کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس مسجد کے پیش نماز شیخ غازی الشبیب نے اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مسجد تربیت کا اہم ترین مرکز ہے۔ انہوں نے کہا مساجد کا اہم ترین پیغام امن و آشتی ہے۔

.......

/169