ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہري منامہ کے نواحي علاقے الديہ کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے-مظاہرين نے سياسي قيديوں پر ڈھائے جارہے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے-مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينر اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ منامہ ايذا رساني کا دارالحکومت بن گيا ہے-ادھر اطلاعات ہيں کہ بحريني اور سعودي فوج نے انقلابيوں کے ايک اہم علاقے بني جمرہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جس کي وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کوشديد مشکلات کا سامنا ہے-گزشتہ کئي روز سے جاري محاصرے کي وجہ سے علاقے ميں کھانے پينے کي اشيا اور دواؤں کي شديد قلت پيدا ہوگئي ہے- بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جميعت وفاق ملي نے بني جمرہ کے محاصرے کو ظالمانہ قرار ديتے ہوئے اسے فوري طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے-بحريني عوام ملک سے شاہي حکومت کے خاتمے اور عوام کي منتخب کردہ جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں....../169
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418445
بحريني شہريوں نے دارالحکومت منامہ کے نواحي علاقوں ميں مظاہرے کرکے سياسي کارکنوں کے خلاف تشدد اور ايذا رساني کي مذمت کي ہے-