11 مئی 2013 - 19:30
اسپين ميں اقتصادي پاليسيوں کے خلاف مظاہرہ

اسپين ميں حکومت کي اقتصادي پاليسيوں کے خلاف رات ميں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے -

ابنا: سنيچر کي رات بہت بڑي تعداد ميں عوام نے مختلف شہروں ميں مظاہرے کرکے حکومت کي اقتصادي پاليسيوں کي مخالفت کا اعلان کيا -اس رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں ميں سب سے زيادہ تعداد اسکولوں، کالجوں اور يونيورسٹيوں کے طلبا اور  ان کے گھر والوں نيز اساتذہ کي تھي جنہوں نے شعبہ تعليم سے متعلق حکومت کي پاليسيوں کي مخالفت کا اعلان کيا -دارالحکومت ميڈرڈ اور اسپين کے دوسرے شہروں ميں يہ مظاہرے ايسي حالت ميں ہوئے ہيں کہ حکومت اسپين نے عوام کے احتجاجي مظاہروں ميں وسعت آنے کے بعد سنيچر کے روز تعليمي شعبے سے متعلق اصلاحات کے بل کو ايجنڈے سے نکالتے ہوئے اعلان کيا تھا کہ اس بارے ميں فيصلہ پھر کبھي کيا جائے گا - اسپين يورپ کے ان ملکوں ميں سے ہے جہاں اقتصادي بحران کے نتيجے ميں سب سے زيادہ تعليم کا شعبہ متاثر ہوا ہے....../169