ابنا: شبستان نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی اخبار گارڈیئن نے لکھا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات دو معنوں میں تاریخی ہیں کیوں کہ ان کے ذریعے پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے اقتدار دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہو گا۔دوسرے یہ کہ ان انتخابات میں چار عشروں کے بعد پہلی بار ایک ’تیسری قوت‘ تحریکِ انصاف ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ تحریکِ انصاف نے دو مختلف طریقوں سے سیاست کی ہے اور اسے اس سلسلے میں بڑی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک سودے بازی کرنے سے گریز اور دوسرے نوجوان اور پڑھے لکھے طبقے تک رسائی حاصل کرنا۔امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے نے لکھا ہے کہ اپنی حکومت کو فوج کی طرف سے برطرف کیے جانے اور سات سال جلاوطنی میں گزارنے، اور عمران خان کی طرف سے زبردست مقابلے کے باوجود نواز شریف کی فتح بہت متاثر کن ہے۔معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے جس چیز کو متاثر کن بتایا ہے وہ یہ ہے کہ طالبان کی طرف سے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی دھمکیوں کے باوجود 60 فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے۔یو ایس اے ٹو ڈے رقم طراز ہے کہ عسکریت پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود ان تاریخی انتخابات میں خواتین نے بڑی تعداد میں حقِ رائے دہی استعمال کیا۔برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے نواز شریف کے بارے میں لکھا ہے کہ انھوں نے مغرب کو یقین دہانی کرانے کی کوشش کی ہے کہ وہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اخبار کے مطابق نواز شریف نے سنڈے ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے کہا، ’مجھے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے اور مجھے ان کے ساتھ مزید کام کر کے خوشی ہو گی۔‘انھوں نے کہا، ’جو چیز سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو دنیا کے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418388
پاکستان میں ہونے والے انتخابات دو معنوں میں تاریخی ہیں کیوں کہ ان کے ذریعے پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے اقتدار دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہو گا۔