8 مئی 2013 - 19:30
امریکہ اور اسرائیل سلفی گروہوں کے حامی

ایران کے شہر نیشاپور کے امام جمعہ نے کہا وہابیوں کے وحشی پن سے پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کی روح تکلیف میں مبتلا ہے انہوں نے کہا امریکہ اور اسرائیل سلفی گروہوں کے بہت بڑے حامی ہیں۔

ابنا: ایران کے شہر نیشاپور کے امام جمعہ نے کہا وہابیوں کے وحشی پن سے پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کی روح تکلیف میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ اور اسرائیل سلفی گروہوں کے بہت بڑے حامی ہیں۔

شہر نیشاپور کے امام جمعہ نے  پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کے صحابی کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اباعبداللہ الحسین﴿ع﴾ کے پیروکار ہیں کہ جنہوں نے ظلم کے خلاف قیام کیا۔

حجت الاسلام مقری نے کہا ہمیں معلوم ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سلفی گروہوں کی حمایت اور پشت پناہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا افسوسناک امر یہ ہے کہ پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کے صحابی کی توہین جیسے اقدامات اسلام کے نام پر کئے جاتے ہیں۔

.....
/169