ابنا: الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اور 10 مئی کی رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ اس لئے سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کیلئے ووٹرز کو قائل کرنے کا آج آخری روز ہے۔ اسی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہروں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی۔ ستارہ مارکیٹ میں منعقدہ جلسے سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن جبکہ ڈی چوک پر ہونے والے اجتماع سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کیلئے کرسیاں، بینرز، جنریٹرز اور کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ تحريک انصاف کے چیئرمين عمران خان کی خراب صحت کے پیش نظر ويڈيو کانفرنسنگ کے لئے اسپيکرز اور سکرين بھی نصب کی جا رہی ہے۔ تحريک انصاف کے ايڈيشنل سيکريٹری جنرل، سيف اللہ نيازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا صبح دوبارہ چيک اپ کریں گے۔ جسکے بعد ان کی جلسے میں شرکت کا حتمی فيصلہ کيا جائيگا۔ اگر ڈاکٹروں نے اجازت نہ دی تو پھر عمران خان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
.....
/169
8 مئی 2013 - 19:30
News ID: 417445
ستارہ مارکیٹ میں منعقدہ جلسے سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن جبکہ ڈی چوک پر ہونے والے اجتماع سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔