7 مئی 2013 - 19:30
آئیے کتاب پڑھنے کا کلچر رائج کریں

رہبر انقلاب اسلامی: آج کتاب پڑھنا اور علم حاصل کرنا نہ صرف ایک قومی ذمہ داری ہے بلکہ ایک شرعی اور دینی فریضہ ہے۔

سماج میں کتاب خوانی کا کلچر رائج کرنے کے بارے میں رہبر معظم انقلاب کی ۱۱ ہدایات۱: بچوں کو کتاب کے ساتھ مانوس کرنا ۔بچوں کو کتاب پڑھنے کی عادت ڈٓالو یہ کام ان کی زندگی میں ہمیشہ کے لیے ایک مشغلہ بن جائے گا۔۔ماں باپ کو چاہیے کہ بچوں کو ابتدا سے کتاب کے ساتھ مانوس کریں۔۲: چھٹیوں میں کتاب کا معالعہ کرنا۔چھٹیوں میں جب سب لوگ فارغ ہوتے ہیں حتما کتاب کا مطالعہ کریں کچھ کتابوں کو مشخص کریں اور انہیں آخر تک پڑھیں۔۳: کتاب خوانی کا گھنٹہ۔اساتید اور معلم حضرات کو اسکولوں میں کتاب کے مطالعہ کا ایک گھنٹہ معین کرنا چاہیے۔ وزارت تعلیم اس بات پر توجہ دے۔۴: مطالعہ کی محفل لگائیں۔جوان جب آپس میں جمع ہوتے ہیں اور ایک دو گھنٹے بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں اسی نشست میں آدھا گھنٹہ کتاب کے مطالعہ سے مخصوص کر دیں۔۵: روزانہ کا مطالعہ۔روز مرہ کے کام کاج اور مشغولیت کے بہانے سے مطالعہ کو ترک نہ کریں۔۶: کتاب زندگی کا حصہ کتاب کی قیمت کو زندگی کے ضروری اخراجات کا حصہ سمجھیں۔۔مطالعہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔۷: کتابیں تقسیم کریںچاپخانے ٹرینوں، گاڑیوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹاپوں پر اچھی اور مفید کتابوں کو پیش کریں۔ان اداروں میں جہاں لوگ کسی کام میں منتظر بیٹھتےہیں اور بھیڑ بھاڑ لگی رہتی ہے وہاں مطالعہ کے لیے کتابیں رکھیں۔۸: کتابوں کی مارکیٹنگآپ بازار میں اپنی من پسند کتاب تلاش کریں تاکہ مولفین آپ کے لیے مارکٹ میں مفید کتاب پیش کر سکیں۔۹: کتاب ساتھ رکھیںکوشش کریں ہمیشہ کتاب اپنے ساتھ رکھیں اور جہاں بھی وقت ملے مطالعہ کریں۔۱۰:کتاب صدقہ جاریہاگر ممکن ہو تو کتابیں چھپوانے کے لیے پیسہ خرچ کریں اور صدقہ جاریہ کے عنوان سے اس کے لیے اکونٹ کھولیں۔۱۱: کتاب مفید ہدیہاچھی کتابوں کو اپنے دوستوں اور بچوں کو ہدیہ کریں تاکہ وہ بھی کتابیں پڑھنے کی اپنے اندر عادت پیدا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲