7 مئی 2013 - 19:30
فلسطین کے مفتی اعظم رہا ہو گئے

صہیونی حکومت کے حفاظتی دستوں نے فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین کو کچھ گھنٹے زیر حراست رکھنے بعد رہا کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت کے حفاظتی دستوں نے فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین کو کچھ گھنٹے زیر حراست رکھنے بعد رہا کر دیا ہے۔
صہیونی فوجی دستوں نے آج صبح فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین کو بیت المقدس میں ان کے گھر پر حملہ کر کے گرفتار کر لیا تھا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنا بیان صادر کر کے شیخ محمد حسین کی فوری آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔
  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲