ابنا: آج ایران بھر سے آئے ہوئے ہزاروں اساتذہ ، پروفیسروں اور علمی شخصیات نے رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تعلیم و تربیت کے ادارے کو ایک اہم ادارہ اور ایک ترقی یافتہ اور عظیم انسانی خصوصیات اور اسلامی زندگي کا حامل معاشرے کی تشکیل کی بنیاد قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں آیت اللہ مرتضی مطہری اور شہید اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تدریس کے پیشے کو اسلامی معاشرے میں عظیم مقام و منزلت کا حامل اور اسے دوسرے پیشوں سے ممتاز پیشہ قرار دیا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مزید فرمایا کہ ایران کی عظیم ملت کو اپنے مقاصد اور اہداف کے پیش نظر مختلف میدانوں میں جہاد کی ضرورت ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے حالیہ تین عشروں کے دوران ملت ایران کی حیرت انگیز ترقی و پیشرفت خصوصا علمی اور سائنسی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران نے اس قدر تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی ہےکہ عالمی اداروں کو بھی اس کا اعتراف کرناہی پڑا۔
.......
/169