7 مئی 2013 - 19:30
فلسطینی زمین پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں

سکاٹ لینڈ کے چرچ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی زمین پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ روئے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: سکاٹ لینڈ کے گرجا گھر نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی زمین پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ روئے کی مذمت کی ہے۔

سکاٹ لینڈ کے گرجا گھر کی طرف سے اس سلسلے میں تیار کی گئی رپورٹ کو رواں ماہ کے آخر میں گرجا گھروں کے کارکنوں کی میٹنگ جس میں سات سو ارکان حصہ لے رہے ہیں میں پیش کیا جائے گا۔

چرچ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگر اس رپورٹ کو اکثریت سے منظوری مل جاتی ہیں تو یہ گرجاگھروں کا ایک نقطۂ نظر بن جائیگا۔

اس رپورٹ میں گرجا گھروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات اٹھا کر اس پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے میں اپنی توجہ مرکوز کریں۔

رپورٹ میں برطانیہ کے عیسائیوں پر زور دیا گیا ہیں کہ وہ  حکومت برطانیہ پر دباؤ ڈال کر فلسطینی زمین پر ہورہے غیر قانونی اسرائیلی تعمیرات کو روکنے میں اپنا کردا ادا کرے۔

واضح رہے کہ ۱۵ مئی ۱۹۴۸ء میں اسرائیل نے سات لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کر کے فلسطینی زمین پر قبضہ کرنا شروع کردیا تھا۔
.....
/169