6 مئی 2013 - 19:30
شام پر اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کی تاکید

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے   مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اپنے علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کا ضرور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور میں شام کو یہ حق دیا گيا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کا جواب دے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دمشق کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں سے شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کے ساتھ اس ناجائز حکومت کے تعلق اور رابطے واضح ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲