6 مئی 2013 - 19:30
منگل کی صبح مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کا حملہ

بیت المقدس پر قبضے کے ۴۶سال مکمل ہونے کا بہانہ بنا کر چالیس سے زائد شدت پسند صہیونیوں نے ۷ مئی بروز منگل کی صبح کو مسجد الاقصیٰ پر حملہ کر دیا ہے۔

ابنا: ۷مئی بروز منگل کی صبح کو بیت المقدس پر قبضے کے ۴۶سال مکمل ہونے کا بہانہ بنا کر صہیونی شہریوں کے دو گروپوں نے لیکوڈ پارٹی کے قائدین کے ہمراہ مل کرمسجد الاقصی پر حملہ کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ چالیس سے زائد شدت پسند صہیونیوں نے ۷مئی بروز منگل کی صبح کو صہیونی پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت باب المغاربہ کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا ہے اور اس کے صحن میں گشت کرتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ صہیونی ریاست کی فورسز نے اسی بنا پر پچاس سال سے کم عمر کے افراد اور مسجد الاقصیٰ میں قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اس مسجد میں جانے سے روک دیا ہے۔...../169