ابنا: شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے نواح میں واقع ایک فوجی تحقیقی مرکز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یہ مرکز جبلِ قاسیون نامی علاقے میں واقع ہے اور وہاں سے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں یہی فوجی مرکز جنوری میں بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے ان دھماکوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان نے رابطہ کرنے پر خبر رساں ادارے رائٹرز سے کہا کہ ’ہم اس قسم کی خبروں پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘اس سے قبل اسرائیلی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی طیارے نے شامی حدود گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا.
.....
/169