ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں راجوارہ کے مقام پر ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔ پولیس نے محمد یاسین ملک، جاوید احمد میر اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو کو مول چند فلائی اوور کے قریب سے گرفتار کر کے ایک پرواز کے ذریعے سرینگر بھیج دیا گیا جہاں بھارتی انتظامیہ نے انھیں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کر دیا ۔ یاسین ملک نے کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی میتوں کی واپسی کے مطالبے پر دبائو بڑھانے اور دوران حراست لاپتہ کشمیریوں کے اہلخانہ اور مژھل جعلی مقابلے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے علاوہ 32کشمیریوں کو موت کی سزا سنانے کے خلاف نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں 48گھنٹے کی بھوک ہڑتال کرنا تھی ۔
ادھر سرینگر کے علاقے مائسمہ میں یاسین ملک اور دیگران کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
ادھر سرینگر کے علاقے مائسمہ میں یاسین ملک اور دیگران کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲